اقتدار کیلئے عمران خان ہر حد پار کر سکتے ہیں، خواجہ آصف

10  مارچ‬‮  2018

سیالکوٹ(آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں ۔ بلاول نے رضاربانی کو بلایا لیکن آصف علی زرداری انہیں ٹکٹ دینے کو تیار نہیں ۔ اقتدار کے لئے عمران خان ہر حد پار کر سکتے ہیں تاہم چیئرمین سینٹ لانے کے لئے کسی کی بھی چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں حاجی پورہ

روڈ پر ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ لوگ اقتدار کے لئے صبح کچھ رات کو کچھ کہتے ہیں ۔ عمران خان چیئرمین سینٹ انتخاب کے موقع پر آصف علی زرداری کے لئے 13 سینیٹرز کا چڑھاوا چڑھائے ہیں وہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے ہر حد پار کر سکتے ہیں انہوں نے آصف علی زرداری پر الزام عائد کیا کہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وفاداروں کی مخالفت کرتے ہیں ۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی کو بلایا تاہم آصف علی زرداری ان کو ٹکٹ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری سمیت تمام مخالفتین چیئرمین سینٹ لانے کے لئے متحرک ہیں تاہم کسی قسم کی چالاکیاں کام نہیں آئیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیشتر مسلمان ممالک کی طرح شام میں بھی امریکہ نے جنگ کا ماحول پیدا کر رکھا ہے جس کا ہمیں مل کر حل تلاش کرنا ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…