پاکستان کے لیے اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا، چین نے پاکستانی عوام کی بڑی پریشانی ختم کرنے کی ٹھان لی، زبردست اعلان

9  مارچ‬‮  2018

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستانی عوام کی بڑی پریشانی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اب پاکستان کی عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے 10سے زیادہ بجلی گھروں سے پاکستان میں بجلی کی کمی کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ منصوبے پرچین کا دوسرے ممالک سے تعاون دھوپ کی طرح واضح اور بالکل شفاف ہے۔ اس میں مختلف اطراف سے برابری کی سطح پر حصہ لیا جا رہا ہے، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ سال مئی میں 140 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون کی کانفرنس میں شرکت کی جو عالمی برادری کی طرف سے اس منصوبے پر اعتماد اور حمایت کا اظہار ہے۔ اس وقت تک 80 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ اس ضمن میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں اور تعاون کے کافی منصوبے جاری ہیں۔وانگ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوائد عام آدمی تک پہنچنے شروع ہوگئے اور کئی سماجی واقتصادی مسائل کے حل میں مدد ملی رہی ہے۔چین نے امریکا کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تجارتی جنگ کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے ہر ایک کو نقصان پہنچے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ فولاد اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر چکی ہے اورعالمی سطح پر تحفظات کے باوجوداس کاباقاعدہ اعلان متوقع طور پرآج کیاجا سکتا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کی مدد سے تعمیر کیے جانے والے 10سے زیادہ بجلی گھروں سے پاکستان میں بجلی کی کمی کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…