رضا حیات ہراج تو بُرجی ہے، بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں، تحریک انصاف میں کون کون شامل ہو رہا ہے؟ کچھ دن پہلے عمران خان سے ملاقات کرنیوالے گروپ میں کون کون سے لیگی رہنما شامل تھے؟ سینئر صحافی نے اندر کی خبر دیدی

8  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رضا حیات ہراج برج نہیں برجی ہیں، ن لیگ کے بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت عرصہ پہلے انہوں نے ساز و سامان باندھ لیا تھا،

خسرو بختیار کے علاوہ اور لوگ بھی ہیں، میری اطلاعات کے مطابق ایسا ہوا تھا کہ تین لینڈ کروزر گاڑیاں تحریک انصاف کے ایک اہم گھر گئیں، ان میں سے ایک گاڑی رضا ہراج چلا رہے تھے اور ان کے ساتھ پانچ رکن اسمبلی تھے اور دوسری گاڑی خسرو بختیار چلا رہے تھے اس میں بھی پانچ رکن قومی اسمبلی تھے پچھلی گاڑی میں دو اور ارکان تھے اور ایک اہم رہنما تھے جو ان سب کو لیڈ کر رہے تھے، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے انتہائی سینئر رہنما کے گھر یہ سارے اکٹھے گئے، وہاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئے اور انہوں نے ان لیگی رہنماؤں کو لانے والے اور تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد وہ چلے گئے، سینئر صحافی نے کہا کہ اگلا برج مخدوم خسرو بختیار کا الٹے گا، سینئر صحافی نے کہا کہ یہ ارکان اسمبلی خود تیار ہیں لیکن انہیں کہا گیا کہ ابھی رک جاؤ، سینئر صحافی نے کہا کہ ابھی اور بھی کھیپ ہے، ابھی تحریک انصاف کی ہوا نہیں چل رہی ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چل رہی ہے، سینئر صحافی نے کہاکہ یہ سیاستدان یہ بات سمجھتے ہیں کہ جو پارٹی پرواسٹیبلشمنٹ ہو وہی پارٹی اقتدار میں آتی ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف بھی پہلے پرواسٹیبلشمنٹ تھے۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رضا حیات ہراج برج نہیں برجی ہیں، ن لیگ کے بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…