ممبران پر ایف اے ٹی ایف اجلاس کی کارروائی پر تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے ،وزارت دفاع نے تصدیق کردی

24  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے فیصلے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ، یہ کارروائی پوشیدہ رکھی جاتی ہے ، ممبران پر ایف اے ٹی ایف اجلاس کی کارروائی پر تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے فیصلے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائی پوشیدہ رکھی جاتی ہے ۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ جون میں سنایا جائے گا ، ابھی اس معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے ۔ ممبران پر ایف اے ٹی ایف اجلاس کی کارروائی پر تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے ۔ پاکستان نے پروپیگنڈہ کرنے پر بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو شکایت کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت نے قبل از وقت ہی پاکستان کا نام گرے ممالک میں شامل کرنے کا ڈھنڈورا پیٹا تھا جبکہ پاکستان کے وزیرخارجہ بھی اسی طرح کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جب انہوں نے ٹوئٹر پر چین اورسعودی عرب کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کا نام شامل نہ کئے جانے کا پہلے سے ہی اعلان کردیاتھا۔ پاکستان کا نام فی الحال تو اس لسٹ میں شامل نہیں کیاگیا لیکن تین ماہ بعد ایک بار پھر اس پر غور کیاجائے گا۔  وزارت دفاع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے فیصلے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ، یہ کارروائی پوشیدہ رکھی جاتی ہے ، ممبران پر ایف اے ٹی ایف اجلاس کی کارروائی پر تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کے فیصلے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…