احد چیمہ کو رہا کرو۔۔پنجاب میں بیوروکریسی نے بغاوت کر دی ملازمین کا کام کرنے سے انکار، سیکرٹریٹ میں تالے لگ گئے

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری، پنجاب کی بیوروکریسی نے احتجاجاََ کام چھوڑ دیا، سیکرٹریٹ سمیت دیگر دفاتر پر تالےلگ گئے۔ تفصیلات کے مطابقسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیوروکریسی نے احتجاجاََ کام چھوڑ دیاہے

جس کے بعد سیکرٹریٹ سمیت مختلف دفاتر میں تالے لگا دئیے گئے ہیں جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفاتر بھی بند کر دئیے گئے ہیںاور ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب بیوروکریسی کے اہم افسر احد چیمہ کو نیب نے ان کے دفتر سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کیا تھا جن کو بعد میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے احد چیمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے احد چیمہ کو 11روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ احد چیمہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور گرفتار افسر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا تھا۔دوسری جانب آج سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گریڈ 20پر ترقی دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈجی ایل ڈی اے احد چیمہ کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے احد چیمہ سمیت 33پولیس افسران کو گریڈ 19سے گریڈ 20پر ترقی دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ احد چیمہ کرپشن کے الزامات میں زیر حراست ہیں ۔ ترقی پانے والوں میں سہیل سکھیرا،بابر بخت قریشی،سرفراز فلکی،بابرسرفراز الپا شامل لاہور:فصیح الدین،محمد احمد کمال،آغا محمود یوسف،احمدیار چوہان،محمد سلیم،محبوب اسلم شامل ہیں۔شاہد جاوید،ناصر محمود ستی،

فیصل علی راجہ،محمد یوسف ملک،شوکت عباس شامل لاہور:اعجاز احمد،اظہر محمود بٹ،محمدوقاص نذیر،جاوید علی مہر،عاصم خان، منیر احمد ضیا راؤ، نعیم احمد شیخ،شہزاد اکبر، سجاد حسن خان منج،عبدالرب کا نام بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…