پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد چین کا پاکستان کیلئے ایک اوردھماکہ خیز اقدام، نومبر میں کیا ہونے والا ہے؟زبردست اعلان کردیاگیا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے دوطرفہ تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، چینی سفیر یا? چنگ نے کہا کہ چین کی طرف سے نومبر میں پاکستان کیلئے بڑے تجارتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا،چین نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی، وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل چائنہ ڈیسک عائشہ احسن نے کہا کہ چین عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت کر رہا ہے،

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا مقصد دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔جمعرات کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پاک چائنہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں چینی سفیر یا? چنگ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سینیٹر تاج آفریدی، سینیٹر سحر کامران، دا?د اچکزئی، سینیٹر کلثوم پروین اور سسی پلیجو نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے پاک چین تعلقات پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔چینی سفیر یا?چنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر چین ہر معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،چین نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے ،چین نہیں چاہتا کہ پاکستان کو پابندیوں کو سامنا کرنا پڑے ،چین نومبر میں پاکستان کیلئے بڑے تجارتی پیکیج کا اعلان کرے گا،پاکستان چین کیلئے بہت اہم ہے ،چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے لئے ایک بہترین منصوبہ ہے ،چائنہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ نئے تعلقات قائم کر رہا ہے،چائنہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتا ،سی پیک کیلئے پاکستان کو اپنی ترقیاتی پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،چینی سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں ،چین بلوچستان کے 500طلبہ کیلئے اسکالر شپ پروگرام شروع کر رہا ہے ،چین بلوچستان کے اسکولوں کیلئے سولر پروگرام شروع کر رہا ہے ،چین اپنی مارکیٹس کو کھول رہا ہے،

چین اپنی معیشت میں اصلاحات کر رہا ہے ،چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن رہا ہے ،دنیا میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل چائنہ ڈیسک عائشہ احسن نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت کر رہا ہے،اجلاس میں موجود وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ دونوں ممالک وومن کاکس قائم کر سکتے ہیں،پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں،چین نے پاکستان کو تجارتی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے،پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،جے سی سی میں ٹیکسٹائل آئرن اور کاٹن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،

خصوصی اقتصادی زونز پر کام کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے،سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں دو فیصد اضافے کی توقع ہے،سی پیک 70 ہزار ملازمتیں پیدا کرسکتا ہے،پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان بین الاقوامی فورمز پر چین کے موقف حمایت کرتا ہے، انیسویں نیشنل کانگریس میں کانگریس پارٹی چائنہ نے ترقی کے اہداف مقرر کر دیئے،دنیا بھر میں چین کے کردار میں اضافہ ہورہا ہے ،چین دنیا کی معاشی طاقت بن رہا ہے ،چین دنیا بھر میں دو طرفہ تجارت کو بڑھا رہا ہے چین نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ شروع کردیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا مقصد دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر سسی پلیجو نے بھی سی پیک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…