فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے 58 مشہور برانڈز کی شاپس کے ٹرائی رومز کی انسپکشن کی تو کیا نکلا؟ کس طرح خفیہ کیمرے چھپائے جاتے رہے؟ ہوشربا حقائق، فیصل آباد میں یہ حال ہے تو لاہور، کراچی، میں برانڈ شاپس کے ٹرائی رومز کا کیا حال ہوگا؟

22  فروری‬‮  2018

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے معروف برانڈ کی دکان میں ٹرائی روم سے کیمرہ برآمد ہونے پر ڈپٹی کمشنر ٹیم کی انسپکشن مکمل ہو گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں چونکا دینے والے حقائق منظر عام پر آئے ہیں،

رپورٹ کے مطابق متعدد جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے ٹرائی رومز کے انتہائی قریب نصب ہیں، کہیں دیواروں پر اور کہیں چھتوں میں سوراخ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند ٹرائی رومز کی دیواروں میں دراڑیں بھی پائی گئیں، مختلف زاویوں سے نصب ٹیڑھے شیشوں سے بے پردگی کا باعث بننے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق مخصوص بناوٹ کی چھتیں بھی کیمرہ چھپانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، چند ایک ٹرائی روم کے پیچھے دروازے اور متعدد بطور کچن بھی استعمال ہوتے ہیں، چھ رکنی کمیٹی نے رپورٹ میں سفارشات بھی مرتب کی ہیں، فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سروے ہی اس لیے کرایا کہ اس کی ریکومنڈیشن آئیں اور جو ہم فیصل آباد بھجوائیں گے وہ بھی آپ کو سامنے نظر آ جائیں گی اس پر ہم نے مکمل قانون سازی کر لی ہے، چھ رکنی کمیٹی نے 58 شاپنگ مال کے ٹرائی روم کے سینکڑوں ٹرائی رومز کے انسپکشن کی رپورٹ پیش کی، ٹرائی رومز کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کرنے، خالی رکھنے اور باقاعدگی سے چیک کرنے کی سفارشات بھی کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…