مسلم لیگ(ن) سینٹ الیکشن سے باہر،راجہ ظفر الحق کی جانب سے جاری کردہ تمام ٹکٹس مسترد

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا اور ساتھ ہی ان کے بطور پارٹی صدر کیے گئے فیصلوں کو بھی کالعدم کردیا۔عدالتی فیصلے کے بعد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو دیئے گئے ٹکٹس بھی منسوخ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا اور پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخط سے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے.راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کے دفتر جاکر امیدواروں کے فارمز پر دستخط کیے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست اور ٹکٹ کو مسترد کردیا جس کے بعد (ن) لیگ سینیٹ کے الیکشن سے باہر ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ضروری سمجھی، الیکشن کمیشن میں میرے نام سے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹس جمع کرا دیئے ہیں، صدر یا چیئرمین پارٹی ٹکٹ جاری کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدارت کے لیے نام پر مشاورت ہو رہی ہے، اس حوالے سے پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ فیصلہ کرے گی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…