آصف زرداری کا بڑااعتراف ،معافی مانگ لی

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی )سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے راؤ انوار کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ الفاظ سیہواً ادا ہوئے ہیں ،کسی کو تکلیف پہنچی تو اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔ہفتہ کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق سابق صدر نے جمعہ کے روز

ایک پرائیویٹ چینل انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ریمارکس جن سے یہ تاثر ملا کہ وہ بھگوڑے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سپورٹ کر رہے ہیں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے یہ الفاظ سہون ادا کئے اور اگر کسی کو اس سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ سابق صدر نے ہفتہ کو ایک دوسرے ٹی وی انٹرویو میں یہ بات تسلیم کی کہ راؤ انوار کے متعلق ان کے الفاظ سہون ادا ہوئے۔ سابق صدر نے ماورائے عدالت قتل کو مجرمانہ، قابل نفرت اور ناقابل تسلیم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی غائب کر دینا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں۔ یہ بات کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسے اقدامات کی کسی بھی حالت میں سپورٹ کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پارٹی کا ریکارڈ خود بولتا ہے۔ سابق صدر کو اس بات کا احساس ہے کہ گفتگو کی روانی میں ان کے الفاظ سے تکلیف پہنچی ہوگی اور وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…