(ن)لیگ کوالیکشن سے پہلے شدید دھچکا،اہم رہنما نوازشریف کو چھوڑ کر عمران خان سے جا ملا

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (آ ئی این پی ،سی پی پی)سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرتحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا، عمران خان نے عمر ایوب کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ ہفتہ کو سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر کے تحریک انصاف کی قیادت

اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر اعلی پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شریف باپ بیٹی عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دیں،قوم جانتی ہے کہ انصاف کی فراہمی صرف عدلیہ کی ذمہ داری ہے ،ریاستی اداروں کا کام کرپشن کو بے نقاب کر کے کارروائی کرنا ہوتا ہے جبکہ عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔اپنے تازہ ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بار بار عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کا کام کرپشن کو بے نقاب کر کے کارروائی کرنا ہوتا ہے۔ شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کرکسی عہدے پر آجائے تو وہ ہر قسم کے قانون سے مبرا ہو جاتا ہے۔ان کو دیکھنا چاہئیے کہ کیسے جنوبی افریقہ میں افریقن نیشنل کانگریس نے کرپشن کی بنیاد پر ایک لیڈر زوما کو گھر بھیج دیا تھا۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو وزیر اعظم ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ عہدے کی وجہ سے وہ قانون سے بالاتر نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…