معروف شاپنگ سنٹر کے ٹرائی روم میں کیمرہ لگانے کامعاملہ سنگین صورت اختیارکرگیا،ڈالروں میں معاوضہ ملتاتھا،ملزمان کب سے ویڈیوز بنارہے تھے اور ویڈیوز بناکر کس اہم افسر کو بھیجتے تھے؟شرمناک انکشافات

14  فروری‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق شاپنگ سنٹر کے ٹرائی روم میں کیمرہ لگانے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، ویڈیوز لاہور سے ایک ویب سائٹ پر فروخت کرکے ڈالروں میں معاوضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے،

لاہور سے پکڑے گئے دو ملزموں کو پولیس نے مبینہ طورپر ساز باز کرکے چھوڑ دیا، مثل نامکمل ہونے کی وجہ سے ملزموں کا تاحال جسمانی ریمانڈ بھی نہ لیا جاسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چن ون روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر میں خواتین کے ٹرائی روم میں جینز کی پینٹ شرٹ کے ڈبہ میں موبائل فون کیمرہ لگانے کے معاملہ میں گرفتار دو ملزموں ملازم رضوان اور سویپر فیاض نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ وہ دو ماہ سے ویڈیو ز بنا کر پہلے خود ایک دوسرے کو شیئر کرکے لطف اندوز ہوتے اور بعد میں لاہور میں اپنے ایک افسر کو بھیجتے تھے جو ایک ویب سائٹ پر یہ ویڈیوز فروخت کرکے ڈالروں میں معاوضہ لیتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایاتاہم اس ضمن میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں ویڈیوزانٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم بھی اسی کمپنی میں ایک اہم عہدہ پر ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے شادمان سے مزید دو افراد کو حراست میں لیا جن کے متعلق بتایا گیا کہ دونوں ہی بااثر ہیں ان ملزموں کو سیاسی سفارشیں ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل پیپلز کالونی احسا ن اللہ شاد کا کہنا تھا دونوں افراد شامل تفتیش ہوئے تھے دوران تفتیش وہ ملوث نہ پائے گئے جس کی وجہ سے ان کو چھوڑا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے گرفتاردونوں ملزموں کو تاحال عدالت میں پیش نہ کرنے کے متعلق بتایا گیا کہ اس کیس کی تفتیش ومثل نامکمل ہے جس کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…