آصف زرداری کی زبان کاٹنے والے شخص کو، عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیے جانے والے شخص کو اور عابد باکسر کے جعلی پولیس مقابلوں کے کلیدی کردار کو بھی نواز شریف نے سینٹ کا ٹکٹ دیدیا

10  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے سینٹ کے لیے جن لوگوں کو ٹکٹ دیے ان میں بڑا نام رانا مقبول کا سامنے آ رہا ہے، رانا مقبول پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زبان کاٹنے کا کیس تھا، سندھ حکومت نے رانا مقبول کو اشتہاری قرار دیا تھا،

سینئر صحافی نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ سینٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے کاغذات کیسے منظور کرے گا، رانا مقبول کا کیس سپریم کورٹ تک آیا تھا اور ان کے وکیل اکرم شیخ صاحب تھے، سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ مزے کی چیز یہ ہے کہ سندھ ہائی کورٹ سے رانا مقبول کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر جرمانہ ہو چکا ہے، اس موقع پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ رانا مقبول کو جرمانہ کی سزا دے چکی ہے، وہ کیسے سینیٹر شپ کے لیے لڑے گا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کو کیسے اجازت دے گا کہ آپ سینٹ کے الیکشن لڑیں۔ رانا مقبول صاحب کی ایک کوالٹی میاں نواز شریف کو بہت پسند ہے کہ یہ بہادر آدمی ہیں، جب جنرل مشرف کا جہاز 12 اکتوبر کو کراچی میں اترا تھا اس وقت رانا مقبول سندھ کے آئی جی تھے انہیں پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا، سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایک بہادر آدمی ہی آرمی چیف کو گرفتار کرنے کے لیے جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صحافی عامر متین نے کہا کہ عابد باکسر کا میں نے ذکر کیا، ساری قتلوں کی کہانیوں کے یہ کلیدی کردار رہے ہیں، عامر متین نے کہا کہ عابد باکسر کے پاس بڑے بڑے راز ہیں، انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کے پاس کئی سیاستدانوں کے راز ہیں۔ صحافی عامر متین نے کہا کہ لاہور کے بڑے بڑے شرفاء بھی عابد باکسر کی گرفتاری سے خوفزدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…