فلیگ شپ ریفرنس ،لندن سے ملنے والے ثبوتوں کے بعد معاملہ نیا رُخ اختیار کرگیا، نوازشریف نے انکارکردیا

9  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے وہیں پر اپنی صفائی پیش کروں گا۔ یاد ررہے چیئرمین نیب

جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کا اہم بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ فلیگ شپ ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف دائر ہوا تھا اور اس ریفرنس میں مزید حتمی ریفرنس دائر کرنے کیلئے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنا قانون کے مطابق ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے کرپٹ مافیا عدالت کا سہارا لے کر نیب کی انکوائری میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن اس مقدمہ میں ملک کی سپریم کورٹ پہلے ہی حکم دے چکی ہے اور اب نواز شریف کو پہلے ہی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریفرنس لندن سے ملنے والے ثبوتوں کی بنا پر دائر کیے جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے وہیں پر اپنی صفائی پیش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…