زینب قتل کیس ! ’’اونچی آواز میں بات نہ کریں ، نہیں چاہتا کہ ۔۔۔‘‘ چیف جسٹس نے شاہد مسعودکو ایسی بات کہہ دی کہ اینکر پرسن کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ گیا

28  جنوری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نے گرفتار ملزم عمران کے 37 بینک اکا ئو نٹس کا دعوی کرنے والے اینکر پرسن کے ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنادی اور کہا کہ کیس کی تفتیش سے باز آجائیں اور الزامات کے ثبوت دیں،جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی،

آپ اس پر عدم اعتماد نہ کریں، جیف جسٹس نے مقتولہ زینب کے والد اور وکیل کے میڈیا پر بیان پر بھی پابندی لگا دی اور مقتولہ کے والد کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اتوار کو ۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل 3 رکنی بینچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکانٹس کا دعوی کرنے والے اینکرپرسن بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، کمرہ عدالت میں اینکر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی چلائی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت کے روبرو کہا ہے کہ میرے پاس ایک انفارمیشن آئی تھی اور میں نے چیف جسٹس صاحب کو مخاطب بھی کیا تھا کہ اس کی تحقیقات کروائیں ،میں نے یہ خبر نہیں دی تھی ۔ ڈاکٹرشاہد مسعود کا مزید کہناتھاکہ عدالت جو سزا دے گی قبول ہے ، اپنے موقف پر قائم اوران سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ،شاہد مسعود نے عدالت میں مزید کہا ہے کہ عدالت ملزم عمران کو اپنی تحویل میں لے ،ورنہ اسے مار دیاجائے گا۔ اونچی آواز میں بات کرنے پر چیف جسٹس نے ڈاکٹرشاہد مسعود کو جھاڑ پلادی اور ریمارکس دیئے کہ نرمی سے بات کررہاہوں،مگرآپ ہرگزاونچی آواز میں نہ بولیں، نہیں چاہتا کہ حالات میں تناؤ پیداہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…