امریکا کا پاکستان سے طالبان رہنماؤں کو گرفتار یا ملک بدر کرنے کا مطالبہ

23  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن)کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے بعد امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے شدت پسندوں اور ان کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔افغانستان کے دارالحکومت میں ہفتے کو دہشت گردوں نے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر دھاوا بول دیا تھا اور افغان سیکیورٹی فورسز کو ہوٹل کی عمارت پر قبضہ کرنے والے دہشت گردوں کو مارنے میں 12 گھنٹے تک جدوجہد کرنا پڑی تھی۔

پاکستان نے اس دہشت گرد حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ضائع ہونے والی قیمتی انسانی جانوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔اس معاملے پر افغانستان کے چند حلقوں نے حسب عادت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو حملے کا ذمے دار قرار دینے کی کوشش کی لیکن دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔تاہم اس حملے کے بعد امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات پر ایک مرتبہ پھر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔امریکی صدر کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر حملے سے امریکا کا اپنے اتحادی افغانستان کے ساتھ کام کرنے کا عزم مزید پختہ ہو گا۔انہوں نے حملے کے وقت افغان فورسز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد سے افغان فورسز دہشت گردوں کے خلاف تعاقب کا عمل جاری رکھیں گے جو دنیا کے دیگر ملکوں میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔سارہ سینڈرز نے کہا کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں۔

کہ وہ فورہ طور پر افغان رہنماؤں کو گرفتار یا ملک بدر کرے اور پاکستان کو مذکورہ گروپ کو حملوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنا ہو گا۔حالیہ عرصے میں دہشگ گردی کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا کے ‘ڈو مور’ مطالبات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔نئے سال کے پہلے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر 33 ارب ڈالر کی امداد کے عوض صرف جھوٹ اور دھودکا دہی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیے تھے اور چند دن بعد ہی پاکستان کی فوجی امداد بھی بند کردی تھی۔امریکی صدر کی اس ٹوئٹ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی جو تاحال برقرار ہے اور پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام میں ناکامی پر امریکا، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…