حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے، نقیب اللہ کے قتل کے مبینہ پولیس مقابلہ میں نے نہیں بلکہ کس نے کیا؟راؤ انوار نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا 

21  جنوری‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہاہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اور سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے کیوں کہ حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔اتوارکو اپنے بیان میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارنے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اور سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے، ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں 4 بار آپریٹر سے رابطہ کیا،

رابطے کے باجود انکوائری میں پیش ہونے کے لیے نہیں بلایا گیا جب کہ انکوائری کمیٹی کو مبینہ دہشت گرد قاری احسان سے متعلق بھی بتایا۔راؤ انوارنے کہاکہ مقابلہ ایس ایچ او نے کیا اور انکوائری میرے خلاف ہو رہی ہے، ہر مقابلے کے بعد سامنے آکر ذمے داری قبول کی تاکہ پولیس کا مورال بڑھے مگر تمام حقائق جاننے کے بعد بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملیرضلع کے تمام تھانوں سمیت 13تھانوں کے ایس ایچ اوز تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرری کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی کوایس ایچ او گلستان جوہر تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او غلام مجتبی باجوا کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ بھیج دیا گیا۔ انسپکٹرغلام احمد شیخ کو ایس ایچ او اسٹیل ٹاون تعینات کردیا گیا۔ سب انسپکٹرغفار شاہ کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ او رانا دلشاد علی کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری جبکہ انسپکٹر محمد زبیر کو ایس ایچ او ملیر کینٹ تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او گلزار تنیو کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا۔ سب انسپکٹر وحید اعوان کو میمن گوٹھ تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او رانا حسبیب کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا۔ سب انسپکٹر ہاشم بلو کو ایس ایچ او مبینہ ٹاون تعینات کردیا گیا۔

ایس ایچ او محمد کا شف کو پولیس ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری۔ سب انسپکٹر محمد خاصخیلی ایس ایچ او کو ملیر سٹی تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او شعیب شیخ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری۔ انسپکٹر اختر شاہ بنگشن کو ایس ایچ او سہراب گوٹھ تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او نذیر احمد چانڈیو کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا۔ انسپکٹر جہانگر خان مہر کو ایس ایچ او براہیم حیدری تعینات کردیا گیا۔

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر محمد اکبر کا ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون تبادلہ کردیا گیا۔ انسپکٹر سہیل خان کو ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی خان نواز کو ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون تبادلہ کردیا گیا۔ انسپکٹرشعور خان بنگشن کو ایس ایچ او گڈاپ سٹی تعینات کردیا گیا۔ ایس ایچ او سکھن فراست علی شاہ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا۔ انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی ایس ایچ او گلستان جوہر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری ۔ایس ایچ او میٹھادر انسپکٹر جاوید جلبانی کو ایس ایچ او سکھن تعینات کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…