بھارتی فوج کی سیالکوٹ پر پھر گولہ باری،2پاکستانی شہید بھرپور جوابی کارروائی،دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں

19  جنوری‬‮  2018

سیالکوٹ،اسلام آباد(آئی این پی ) بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر مسلسل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ جاری، بھارتی فائرنگ سے مزید 2 پاکستانی شہید اور زخمی ہوگیا، پنجاب رینجرز کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ جمعہ کو بھارتی فورسز نے پھر ورکنگ بانڈری کے ہرپال،، باجڑہ گھڑھی اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں

دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، لاشوں اورزخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔دریں اثنا پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی اور دو پاکستانیوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے ہرپال، سجیت گڑھ، باجڑہ گھڑھی اور سجیت گڑھ سیکٹر پرسول آبادی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہو گئے ۔ دفترخارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی و ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال خراب ہورہی ہے، بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے جو 2002 کے سیز فائر معاہدے سمیت عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی جارحیت اور ملکی حدود کی خلاف ورزی کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…