انا للہ و انا الیہ راجعون، منو بھائی انتقال کر گئے

19  جنوری‬‮  2018

لاہور(آن لائن)ملک کے معروف کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق منو بھائی گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔1933 میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا لیکن انہیں منو بھائی کے نام سے جانا جاتا تھا۔منو بھائی نے پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کے

لیے متعدد ڈرامے تحریر کیے جبکہ ان کا مشہور ڈرامہ سونا چاندی تھا۔پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات پر 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔دریں اثناء4 منو بھائی کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین نے منو بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منو بھائی اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتے تھے جن کی ادبی و صحافتی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں اور ان کی ادب اور صحافت کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ منو بھائی ترقی پسند دانشور تھے اور صحافت اور ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…