قصور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کائنات بتول کی حالت اچانک بگڑ گئی،ہنگامی سرجری ،بچی کی حالت اب خطرے سے باہر لیکن آئندہ48گھنٹے اہم، ڈاکٹرز

15  جنوری‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی) دو ماہ قبل قصور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کائنات بتول کے دماغ میں پانی بھر جانے کے باعث لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں اسکی ہنگامی سرجری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک سال کے دوران زیادتی کا نشانہ بننے والی 12میں سے واحد زندہ بچ جانے والی 6سالہ کائنات بتول کی ہنگامی بنیاد پر سرجری کی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔اس حوالے سے وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کائنات کے دماغ میں پانی بھر جانے کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی، اس لئے ہنگامی طور پر اس کی سرجری کرنا پڑی ۔ خواجہ عمران کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف خود کائنات کے کیس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اب 48 گھنٹوں بعد اس کی دوبارہ ایم آر آئی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 6سالہ کائنات کو علاج کے سلسلے میں بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کا بورڈ دوبارہ بیٹھے گا اور ڈاکٹروں کی ہدایات کی روشنی میں ہی بچی کو بیرون ملک بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 6سالہ معصوم کائنات بتول کو کسی درندہ صفت شخص نے 12نومبر کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا تھا جس کے تشدد سے وہ ذہنی اور جسمانی طور پر معذور ہوچکی ہے۔پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق گذشتہ برس 12بچوں اور بچیوں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے کچھ بچے زندہ ہیں اور کائنات بتول بھی ان میں سے ایک ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…