بھارت ایڈونچر کا شوق پورا کر لے، اسکاہر شہر ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے، ایسا سبق سکھائیں گے کہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی، پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کے جواب میں منہ توڑ جواب دینے کااعلان کردیا

14  جنوری‬‮  2018

شیخوپورہ (آئی این پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی جدیدترین جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی ہے بھارت کا ہر شہر ہمارے میزائل کے نشانے پر ہے بھارت پاکستان میں کسی بھی قسم کا ایڈونچر کرنے کا شوق پورا کر لے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ اس کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی بھارتی آرمی چیف کا

بیان غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز ہے ایسے بیانیہ کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جا ئے گا پاکستان کا دفا ع ناقابل تسخیر ہے بھارت کی غلط فہمی جلد دور کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹھٹھہ اکبر شاہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، ملک ندیم محمود چوہان ، آرگنائزر مسلم لیگ (ن)فیروزوالہ چودھری محمود اختر گورایہ ، چودھری شہباز گجر ، صفدر شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاوفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ توانا ئی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ گیس کی موجودہ پیداوار ملکی ضروریات کا نصف پورا کررہی ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے بدقسمتی سے گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے عوام کا سب کچھ نظر آرہا ہے کہ کون کام کرہا ہے اور کون انتشار پھیلا رہا ہے ہم نے جمہوریت پر ہی چلنا ہے عوام کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا انقلاب اور نیا پاکستان کے دعویداروں نے جو اس ملک کا حال کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی پر الیکشن 2018میں بھی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے

دائرے میں شمولیت سے فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہوا ہے فاتا کی محرومیوں کی بنیاد رکھ دی ہے اب ان کے زخموں پر مرہم پر مرہم بھی رکھیں گے ہمارے لئے فخر کی باعث ہے کہ ملک بانی جماعت کو یہ اعزاز ملا ہے فاٹاعوام کے حقوق کی بحالی کے کارنامے میں تمام سیاسی جماعتوں، فریقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کہا کہ ریاست قومی سلامتی کو

درپیش چیلنجزسے بخوبی آگاہ ہے پا کستان میں کسی دہشت گرد گروپ کے خفیہ ٹھکانے نہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن ردالفساد کے باعث ملک میں شدت پسندوں کا کو ئی ہمدرد ہے نہ ہی ان کے پاس کو ئی جگہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…