پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت میں کئی پاکستان بنیں گے ،شیخ رشید

3  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دباؤ ڈلنے میں کامیاب ہوگیا ہمارے دفتر خارجہ میں سیاست عروج پر ہے۔حقانی، فضل الرحمن، اچکزئی اسفند یار ولی اور الطاف حسین ایک ہی پارٹی ہیں یہ سارے چور ملک کو تباہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت میں کئی پاکستان بنیں گے باہر کا حملہ ہمیں متحد کرے گا ہمیں اندر کی اسٹریٹجی پر غور کرنا ہے شریف خاندان

نے ملک کو بہتر نقصان پہنچایا فروری میں حکومت سے نجات مل سکتی ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا اور پاکستان میں دباؤ میں لے آیا ہے ٹرمپ اتنا بالکل نہیں جتنا لوگ اس کو سمجھتے ہیں دنیا میں کوئی بھی واقعہ ہو اس کا الزام پاکستان پر لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 4 سال تک کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں رہا دفتر خارجہ میں 2 نمبر لوگ ہیں۔ اکیلا غدار حسین حقانی بدنام کرنے کے لیے کافی ہے۔ حقانی، الطاف حسین، مولانا فضل الرحمن محمود اچکزئی اور اسفند یار ایک پارٹی ہے یہ سارے چور ملک کو تباہ برباد کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنوبی کوریا کی دھمکیوں سے ٹانگیں کانپ رہی تھیں پاکستان اس سے کئی گنا بہتر ملک ہے پاکستان سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو بھارت میں کئی اور پاکستان بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوائی فائر نہیں کرنا چاہئے معیشت کا از سرنو جائزہ لینا چاہئے ہمیں اپنے اندر کی اسٹریٹجی کو دیکھنا ہے باہر سے حملہ کرکے ہمیں مضبوط کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی این آر او نہیں ہوسکتا نہ فوج میں اس وقت کوئی جنرل بٹ اور نہ ہی عدلیہ میں کوئی ملک قیوم ہے فروری میں اس حکومت سے نجات مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی وزارت خزانہ کا جہاز لینے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں حق کے لیے لڑنے والے دہشت گرد نہیں دہشت گردوں میں جو حملے کر رہے ہیں انہوں نے ایک سوال یہ کہا کہ شریف برادران نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا سارے پنڈ کے چوہدری مرجائیں تب ہی شہباز شریف ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا اگر نواز شریف اعلان کردے کہ شہباز شریف اگلا وزیراعظم ہے تو انعام دوں گا شہباز شریف کو مجبوری کے ساتھ نوازنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…