پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر بات کرینگے،سعودی عرب کی شرط، شریف خاندان کتنے ارب ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا،دھماکہ خیز انکشاف

2  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ  سعودی عرب نے شریف برادران کوواضح طور پر کہہ دیا ہے کہ  پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر آپ سے بات کریں گے لیکن شریف خاندان ساڑھے تین ارب دینے کے لئے تیار ہے ۔شریف خاندان

کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت مسائل کا شکار ہیں جبکہ امریکہ اور برطا نیہ کی جائیدادیں فروخت کرنے پر پابندی ہے اس لئے وہ مشکل سے اڑھائی سے تین ارب ڈالر کا انتظام کر سکتے ہیں ۔واضح رہےآج ہی  سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شریف برادران کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوگئے جہاں سے عمرے کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ترجمان شریف خاندان کا مزید کہنا ہے کہ عمرے کی  ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…