موسی گیلانی کے گن مینوں کی عمران خان کے قافلے پر فائر نگ،تحریک انصاف نے جوابی اقدام کا اعلان کردیا

17  دسمبر‬‮  2017

ملتان /لاہور/اوکاڑہ(آئی این پی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی کے گن مینوں کی تحر یک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے قافلے پر فائر نگ جبکہ گولی تحر یک انصاف کے اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے ‘تحر یک انصاف کا موسیٰ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جلسے کے بعد جب تحر یک انصاف کے

چےئر مین عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ لاہور کیلئے آرہے تھے تواسی دوران انکے قافلے کی گاڑیاں موسیٰ گیلانی کے قافلے میں داخل ہوگئیں جس پر موسی گیلانی کی گاڑی میں موجود گن مین نے فائر نگ کردی اور ایک گولی تحر یک انصاف کے اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے۔تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ اور حملہ کروا دیا ۔عمران خان کے قافلے کے پیچھے موجود گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی ۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گاڑی میں سوار تھے ۔بلٹ پروف ہونے کے باعث فیصل جاوید معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی AFF۔148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے ۔علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ دوسری لینڈ کروزر کا نمبر BD۔7098 تھا ۔فائرنگ کرنے والے گارڈز MNC۔1111 نمبر کی گاڑی (ڈالہ) میں سوار تھے ۔تحریک انصاف نے علی موسیٰ گیلانی کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف مقدمے کے اندراج کا اعلان کیا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…