بس بہت ہوگیا، اب یہ کام بند ہونا چاہئے،چوہدری نثار نے سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت وزراء اور رہنماؤں کو انتباہ کردیا

16  دسمبر‬‮  2017

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا ٗ مسلم لیگ (ن )کو خود بھی بے یقینی کے ماحول سے نکلنا ہوگا اور ملک کو بھی اس کیفیت سے

نکالنا ہوگا ٗگوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں مگر ہمارے بیانات ایک محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ٗ یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ۔ میں نے بار ہا کہا تھا کہ اگر ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری عدالت سے انصاف مل سکتا ہے ٗ حدیبیہ کیس کے فیصلے کے بعد کیا یہ بات صحیح ثابت نہیں ہوئی ۔ مجھے نہیں معلوم کہ حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے ٗ پاکستان کی تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا اور قوم کو ایک مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔ مزید ازاں چوہدری نثار علی خان نے چکری روڈ کشادگی و بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ بیاسی کروڑ کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والا یہ منصوبہ علاقے کے عوام کے لئے دیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک اور تحفہ ہے جو آمدورفت کے مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی کے ضمن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…