نااہلی کے بعد اب جہانگیر ترین تحریک انصاف میں اور زیادہ پیسہ لگائیں گے کیونکہ۔۔! برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ، حیرت انگیز دعوے کر دیے گئے

16  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے جہانگیر ترین کی نااہلی بڑا سیٹ بیک ہے،

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف کو بڑا سہار دیا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ سیاست میراتھن کی جگہ ہے اس میں بھی نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ مگر جہانگیر ترین پیچھے نہیں ہٹیں گے اور تحریک انصاف میں اور زیادہ انویسٹ کریں گے، بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلا وزیر اعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، اب بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف میں آئیں گے اور مسلم لیگ نواز کے بھی بہت سے اراکین جو اس فیصلے کے انتظار میں تھے اب عمران خان سے مل جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور عمران خان کے کیس کے تحریری فیصلے کی ابتدا میں دیانت داری کی اہمیت پر بات کی اور لکھا کہ دیانت داری انسانی خصوصیات میں سے عظیم ترین ہے، چیف جسٹس نے لکھا کہ جس قوم کو چلانے والے دیانت دار اور ایماندار نہ ہوں وہ ترقی یافتہ ملکوں سے پیچھے رہ جاتی ہے، عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ اسی وجہ سے ہمیں دیکھنا اور پرکھنا ہوتا ہے کہ ملک چلانے والے عمومی طور پر دیانت دار ہیں اور خاص طور پر قانون کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے وہ آرٹیکل 62 ون ایف، پاکستان کے 1973 کے قانون کے مطابق اہل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…