سوشل میڈیا گستاخانہ مواد ،ہائیکورٹ نے حکم عدولی پر وزیراعظم کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس میں حکم عدولی پر وزیراعظم اور وزراء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل سیکرٹری داخلہ، ایف آئی آے، پی ٹی اے کے نمائندے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے حکومت کو 31 مارچ کے فیصلے پر 22 دسمبر تک عملدرآمد کا حکم دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی

نے کہا کہ حکم عدولی پر وزیراعظم، وزیر قانون، وزیر مذہبی امور اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بلائیں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے جو کام نہ کرنا ہو اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ حساس معاملہ ہے، زیادہ وقت اس لئے مانگ رہے کہ پتہ نہیں اس وقت یہ ہوں گے یا نہیں، جمعہ تک فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کو بلائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…