ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کون ہیں؟ پاک آرمی کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والوں کو عمران خان کی وارننگ

13  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، لوگ ہماری فوج کو کمزور کرنے کی سازش میں لوگ آلہ کار نہ بنیں، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی،مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت معاملے کو 2023 تک لے کر جا رہی ہے، ماڈل ٹاؤن رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں،

ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے،ماڈل ٹاؤن معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت کرپشن کرنے والوں کو بچا رہی ہے، اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، ملک کے معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں، حکومت فوری الیکشن کا اعلان کرے، انتخابی اتحاد کیلئے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مقبول ہے تو الیکشن کروادیں، ہم حکومت میں آ کر کھیلوں کو بھی درست کریں گے، یروشلم میں امریکی نے کہا کہ یروشلم کا واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر آپ خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتے تو دوسرے بھی آپ کی حفاظت نہیں کریں گے، کوئی اقوام متحدہ بچانے کیلئے نہیں آئے گا، اس لئے ہماری فوج کو کمزور کرنے کی سازش میں لوگ آلہ کار نہ بنیں، ہماری فوج ہمیں جارحیت سے بچانے کیلئے موجود ہے، ختم نبوت قانون پر قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ اصل ملزم کون ہے، پوری قوم راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی ترقی نہیں کرتا، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ کی وجہ سے کراچی کے دورے نہیں کر سکا، اب کراچی میں تحریک انصاف کو منظم کر رہا ہوں، الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،

حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، نواز شریف اور اسحاق ڈار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے بڑھ رہے ہیں، حکومت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتی، ملکی حالات کی بہتری کیلئے انتخابات ضروری ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح تھا کہ فاٹا کے معاملے کو حل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت معاملے کو 2023 تک لے کر جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں، ہم تمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ملا کر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں جمعہ کو جلسہ کریں گے، ماڈل ٹا?ن رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں، ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ماڈل ٹاؤن معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے، طاہر القادری جو ایکشن لیں گے ہم ان کی حمایت کریں گے، امریکی صدر کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…