دوستی کے رشتے مضبوط بنانے کیلئے یہ کام کرنا ہی ہوگا، پاکستان نے روس کو بڑی پیشکش کردی

12  دسمبر‬‮  2017

اسلا م آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان اور روس کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے مابین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں اطراف کے درمیان مسلسل رابطوں سے موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاراسٹیٹ ڈوما کمیٹی آن سیکورٹی اینڈ کاؤنٹر کرپشن آف ر یشین فیڈریشن کے چیرمین Mr. V.I.Piskarev کی سر براہی میں ملاقات کرنے والے روسی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کے روز سپیکر سے ملاقات کی ۔قومی اسمبلی میں پاک ۔روس فرینڈ شپ گروپ کی کنونیر محتر مہ ماروی میمن اور پاکستان میں روس کے سفیر Mr. Alexey Y. Dedov بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان روس کو اپنا انتہائی قابل اعتماد دوست سمجھتا ہے اور روس پاکستان کے معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی تر قی میں اہم شراکت دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین تعلقات کو مستحکم بناناہمیشہ سے ان کی اولین تر جیح رہی ہے ۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ مختلف عالمی معاملات پر دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں اور مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت کرتے ہیں ۔سر دار ایاز صادق نے ڈرگ ٹر یفیکنگ(منشیات) اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردوں کے خاتمے اور خطے کے ممالک کو ملانے پرخصوصی توجہ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ،روس ،ترکی،

ایران اور افغانستان کے سپیکر 23سے 26دسمبر تک ان مشترکہ معاملات پر غور کریں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں پاکستان اور روس کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک کی عوام کے لیے دیرپا فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت ،بزنس ،توانائی ،دفاع ،ٹیکسائل معدنیات اور صنعت کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اسٹیٹ ڈوما کمیٹی آن سیکورٹی اینڈ کاؤنٹر کرپشن آف ر یشین فیڈریش کے چیئرمین Mr. V.I.Piskarev نے پاکستان میں رابطوں ،سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس جس میں روس ،چین ،تر کی،ایران اور افغانستان کے سپیکر شر کت کریں گے کی حمایت کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین قریبی تعاون علاقائی چیلنجر جن میں دہشت گردی ،ڈرگ ٹر یفنکنگ (منشیات)اور خطے کا استحکام شامل ہے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سپیکر کو مختلف شعبوں جن میں زراعت ،ٹیکسائل صنعت ،انفراسٹریکچر معدنیات اور تعلیم شامل ہے میں روس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…