رانا ثناء اللہ کا کلمہ پڑھنے سے انکار، مولانا طاہر اشرفی کو اس بارے میں کیا جواب دیا؟

8  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو میزبان اور پروگرام میں موجود مذہبی اسکالر علامہ طاہر اشرفی نے بھی کلمہ پڑھنے کا کہا تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر میں آپ کو کلمہ پڑھنے کو کہوں تو کیا آپ نہیں پڑھیں گی تو میزبان نے کہا کہ کیوں نہیں پڑھوں گی جس پر راناثناء اللہ نے کہا کہ مجھے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ تو کلمے کا مذاق اڑانے والی بات ہے،

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے رسول ؐ کافروں کو مسلمان کیا کرتے تھے لیکن اب کچھ لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دے رہے ہیں، انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ جو بات تھی وضاحت والی وہ خواجہ سعد رفیق کے مشورے سے داتا صاحب کے اس سال ہونے والے عُرس میں کر چکا ہوں، خواجہ صاحب سے بات ہوئی تو ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ آپ نے مجھے بلایا ہی نہیں، جس پر خواجہ سعد رفیق نے دوبارہ مجھ پوچھا کہ اگر آپ کو اشرف جلالی سے ملوانا چاہوں تو میں نے جواب دیا کہ میں آپ کا پابند ہوں،آپ جیسا کہیں گے کر لوں گا، انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہر بیان کے حوالے سے ہر قسم کی وضاحت کرنے کو تیار ہوں بطور مسلمان بطور سیاستدان میں اپنے ہر عمل، ہر قول اور ہر گفتگو کی معذرت اور وضاحت دینے کو تیار ہوں لیکن میں اس چیز کو مذاق بنانے یا ٹھٹھہ بنانے کو تیار نہیں ہوں۔ جس پر پروگرام میں موجود علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ میرا یہ مقصد نہیں ہے کہ مذاق بنایا جائے۔ بلکہ میرا مقصد یہ ہے کہ ایک بار حالات کے تناظر میں کلمہ پڑھ لیں تو یہ معاملہ ختم ہو جائے۔ رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کلمہ پڑھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ بھی پڑھ لیں گے کوئی بھی پڑھ لے گا مگر آج ایک دھرنا دے گا تو کل دوسرا آ جائے گا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہیں آپ بھلا لیں میں ان کے سامنے بات کر لیتے ہیں، آپ کی بات وہ نہیں مانیں گے، پہلے ان لوگوں سے بات کر لیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ جلالی صاحب مانیں یا نہ مانیں ایک چیز جس کو پھیلایا جا رہا ہے ایک بار اس کی وضاحت ہو جائے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں تین دفعہ وضاحت دے چکا ہوں اگر آپ کہیں تو میں آپ کو تینوں کی ویڈیو بھیج دیتا ہوںآپ چیک کر لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…