سانحہ ماڈل ٹاؤن،حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس بن گیا،عمرا ن خان نے طاہرالقادری کو بڑی یقین دہانی کرادی

7  دسمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس علی باقر نجفی انکوائری ٹربیونل رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو آئندہ کی جدوجہد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کر ادی ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انکوائری ٹربیونل

کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے عوامی تحریک کی اب تک کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی تحریک اس تناظر میں آئندہ جو بھی لائحہ عمل طے کرے گی پی ٹی آئی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف اور اس کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انکوائری ٹربیونل رپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کسی بھی طرح کی تحریک میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس رابطے میں دونوں رہنماؤں میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ کو ٹیلیفون کیا ۔بدھ کے روز آصف علی زرداری نے بھی عوامی تحریک کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…