عدلیہ اور فوج کیخلاف مسلم لیگ(ن) کا بھیانک منصوبہ بے نقاب،میڈیا سیل کو کس کام پر لگا دیا گیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست میں اس وقت ہلچل اپنے عروج پر ہے ،حالیہ دھرنے کے بعد اس میں تیزی آئی ہے ۔اب اطلاعات ہیں کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)  نے عدلیہ اور فوج کو لڑانے کی نئی سازش شروع کردی ہے ۔ایک قومی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر جو نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تقریریں بھی لکھ کر دیتے ہیں اور اکثر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے

نظر آتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو اس انداز سے پھیلایا جائے جس سے یہ تاثر مظبوط ہو کہ ملک میں ہونے والے تمام مسائل کے ذمہ دار قومی ادارے ہیں نہ کہ حکومت ۔اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے بھی کام شروع کر دیا ہے ۔مسلم لیگ کے حمایتی اینکر اور صحافیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اسلا م آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کریں۔حکمران جماعت چاہتی ہے اس معاملے کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرے کہ اداروں میں لڑائی شروع ہو جائے اور عوام کا سارا دھیان بھی اداروں کے مابین لڑائی میں لگ جائے اور عوام کی توجہ شریف خاندان کی کرپشن اور انکے خلاف کیسسز سے ہٹائی جا سکے۔ذرائع کے مطابق قومی ادارے بھی مسلم لیگ ن کی اس سازش سے با خبر ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا ،جس کے بعد خود وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر مملکت طلال چوہدری ودیگر کی جانب سے اس معاہدے کو افسوسناک قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…