حکومت نے 100پیاز اور جوتے کھائے تب مانی ،رانا ثناء اللہ اس کھیل کے سب سے گندے کھلاڑی تھے

27  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)حکومت نے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کے حوالے سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،حکومت نے 100پیاز اور جوتے کھائے تب جا کر مانی۔اس کھیل کے سب سے گندے کھلاڑی رانا ثناء اللہ تھے جبکہ پاک فوج نے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے کئیے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ میں جن ذمہ

داروں کی نشاندہی کی گئی ہے انکو سزا ملنی چاہیے  مجھے یقین ہے کہ رپورٹ میں زاہد حامد کے ساتھ ساتھ انوشہ رحمن کا بھی ذکر ہو گا ۔دریں اثنا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا، استعفیٰ دھرنا مظاہرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت دیا گیا ، زاہد حامد کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ دھرنا بحران سے نمٹنے  کے لیے استعفیٰ دیا جائے گا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد دھرنا قائدین نے اعلان کیا کہ 12گھنٹے کے اندرتمام دھرنے کے شرکاء پرامن طورپر جگہ خالی کردیں گے۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا، زاہد حامد نے گزشتہ رات وزیر قانون  کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، استعفیٰ دھرنا مظاہرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت دیا گیا،شہبازشریف کے ساتھ ملاقات میں  اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دھرنے کے معاملے  کو حل کرنے کے لیے زاہد حامد استعفیٰ دے دیں گے،اس معاملے پر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔استعفیٰ کے بعددھرنا قائدین نے اعلان کیا کہ وہ 12گھنٹے کے  اندر اپنا دھرنا ختم کرکے فیض آباد اوردیگر شہروں میں دھرنے ختم کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…