72اراکین اسمبلی کی ناراضگی،مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جو 72اراکین اسمبلی ناراض ہیں وہ کہاں ہیں ؟،(ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے،2018 میں شیرزور سے دھاڑے گا،عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا، اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کے علاقہ وکٹوریہ پارک میں مقامی بلدیاتی نمائندوں ،

پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ۔بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی رہنماؤں نے مریم نواز کو مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے، مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے جبکہ ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔بلدیاتی نمائندوں اور رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ، توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،2013ء اور 2017ء کے حالات میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ،سیاسی مخالفین سازشوں کی بجائے 2018ء میں مقابلے کی تیاری کریں ۔ ۔انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف سے بیحد محبت کرتے ہیں اور نواز شریف عوام سے بڑھ کر ان سے محبت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا وژن عوام کی زندگی میں آسودگی لانا ہے اور اس پر ہر صورت کاربند رہیں گے۔ بعد ازاں مریم نواز نے یونین کونسل 62کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کچی آبادی کو ایک ہفتے کے اندر مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…