زاہد حامد استعفیٰ دینے پر تیار، مگر وزیر قانون کوایسا کرنے سے کس نے روک رکھا ہے ،دھماکہ خیزا نکشاف

2  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) وزیر قانون زاہد حامد نے حکومت کو غیر مشروط طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے لیکن شریف خاندان نے انہیں استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے اور موقف پر ڈٹے رہنے کا حکم دیا ہے۔ زاہد حامد نے حکومت کو کہا ہے کہ ختم نبوت قانون میں مجوزہ ترمیم کرنے میں ان کاہاتھ نہیں تھا۔ لیکن

عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ اپنا عہدے سے الگ ہونے پر راضی ہیں۔ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم پر مذہبی حلقے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور وزیر قانون کے استعفے ؁ کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پر دھرنا دیتے ہوئے ہیں۔ دھرنا کے باعث جڑواں شہروں کی عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ زاہد حامدبنیادی طور پر ایک بے قصور شخص ہیں اور خود کو الزامات سے علیحدہ کرنے کے لئے وزارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے انہیں استعفے ؁ نہ دینے پر راضی کر رکھا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ زائد حامد انتہائی ٹینشن کا شکار ہیں اور حکومت سے الگ ہو کر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی ذات پر اٹھنے والے طوفان سے حکومت بچ سکے اس پر حکومتی ترجمان وضاحت نہیں دے رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…