شہبازشریف ایسے نکلیں گے کسی نے سوچا بھی نہ تھا،پچھلے 7 سالوں میں کیا کیا ’’کارنامے‘‘سرانجام دئیے،حیران کن انکشافات

19  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سادگی کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں،گزشتہ سات سالوں میں وزیراعلیٰ نے وزراء اور افسران کی عیاشیوں کیلئے700 سے زائد لگژریاں گاڑیاں خریدی ہیں جبکہ اپنی ذاتی استعمال کیلئے ایک ارب90کروڑ روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے9سال قبل اقتدار سنبھالتے ہوئے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرکے صوبے میں

مکمل سادگی اختیار کرنے کا اعادہ کیا تھا لیکن شہباز شریف کا یہ وعدہ بھی کھوکھا اور ڈھکوسلا اور عوام کو بے وقوف بنانا ثابت ہوا،شہبازشریف اور ان کے خادنان پر الزام ہے کہ انہوں نے ماضی میں3000 ارب روپے کی کرپشن کرکے بیرونی ممالک میں اثاثے بنا رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف شہبازشریف نے اقتدار سنبھاتے ہی سادگی کے دعوے کئے لیکن درپردہ عیاشیوں اور صوبائی خزانہ کا بے دریغ استعال کرنے کے نئے ریکارڈ بھی قائم کر رکھے ہیں،یہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب کسی وزیراعلیٰ نے 700 سے زائد لگژریاں گاڑیاں خرید رکھی ہوں،شہباز شریف غریب عوام کے ٹیکس پر اپنے استعمال کیلئے صرف لاہور میں 3جگہ پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنا رکھے ہیں جن پر اربوں روپے کے اخراجات غریبوں کے ٹیکس سے پورے کئے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ نے اپنے ذاتی استعمال کے لئے125 لگژریاں گاڑیوں کا دستہ رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ شریف خاندان کے تمام افراد کی سیکورٹی کے لئے2752 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔یاد رہے کہ شریف خاندان کا پورا ٹبر ہی عدالتی فیصلے میں چور ثابت ہو چکا ہے،شریفوں کی سیکورٹی پر صوبہ پنجاب کے غریبوں کی جیبوں سے سالانہ ایک ارب 19کروڑ26 لاکھ سے زائد کے اخراجات کئے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے طرف سے جاری کئے گئے ملتان میٹروبس منصوبہ میں مبینہ17 ملین ڈالر کی کرپشن پر چین کی حکومت کے بھی تحقیقات شروع کررکھی ہیں جبکہ دوسری طرف شریف خاندان خود کو نیک پاک اور پاکباز بنانے میں میڈیا کا سہارا لے رہا ہے،اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب نے مؤقف دینے پر راضی نہیں تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…