آرمی چیف کی دبئی میں عرب دنیا کے اس حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا

15  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں  نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے  ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سٹریٹجک تعلقات، دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے

اس موقع پرپاکستانیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کرنے اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے پر شیخ راشد المختوم کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے خلیجی ملک کی تمام شعبوں میں ترقی کو سراہا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی خطے اور عالمی سطح پر متوازن پالیسی کی بھی تعریف کی۔ملاقات کے دوران شیخ محمد بن راشد المختوم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔ملاقات کے دوران  دبئی کے کراﺅن پرنس ہمدان بن محمد المختوم، دبئی کے نائب حکمران مختوم بن محمد المختوم اور یو اے ای کے وزیر خارجہ انور محمد قرقاش بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاناما سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی کے حکمران سے ملاقات کر نا چاہ رہے تھے لیکن انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا، اس حوالے سے ایک خط بھی منظر عام پر آیا تھا۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی دبئی کے حکمران سے ملاقات کے بعد نہ صرف دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے بلکہ دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…