کرم ایجنسی، یکے بعد دیگرے 3زور دار دھماکے متعدد جوان شہید

15  اکتوبر‬‮  2017

کرم ایجنسی (آئی این پی) کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا دھماکے میں ایف سی کے افسر سمیت چار اہلکار شہید ہوئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

بارودی سرنگ کا دھماکہ خرلاچی کے علاقے میں ہوا۔ شہداء میں کیپٹن حسنین‘ سپاہی سعید باز‘ قادر اور جمعہ گل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائیک انور‘ سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق پاک افغان سرحد پر خرلاچی چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ان کی گاڑی بھی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو دھماکے ہوئے۔دوسری جانب بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کلیئر کرانا شروع کردیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…