پیپلز پارٹی کاآئندہ انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑنے کافیصلہ

14  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑنے اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔

آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلیے انتخابی مہم کا آغازپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس30نومبر کو گولڈن جوبلی تقریبات سے کردیاجائے گا ۔سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی۔ انتخابی معاملات کی نگرانی کیلیے قومی اور صوبائی سطح پر پانچ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ، انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی بلال بھٹوزرداری اور سیاسی معاملات آصف علی زرداری دیکھیں گے، انتخابات سے قبل قانونی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو پیپلز پارٹی میں ضم کیا جائے گا۔ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئی تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔ انتخابی نشان تیر الاٹ کرنے کیلیے درخواست دی جائے گی۔سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کیخلاف کسی بھی بڑے انتخابی اتحاد کی تشکیل میں ایم کیوایم پاکستان کو شامل ہونے سے روکنے کیلیے ان کی قیادت سے بھی رابطے کیے جائیں گے اور اہم سیاسی حکمت عملی کے تحت عام انتخابات سے قبل بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات تقویض کرنے کیلیے کوئی قانون سازی کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…