3قادنیوں کو سزائے موت سنا دی گئی

12  اکتوبر‬‮  2017

شیخوپورہ،اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر 3 احمدیوں کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرموں کو 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی لیکن اگر انہوں نے رقم ادا نہ کی تو انہیں 6 ماہ قید کی سزا دی بھی جائے گی۔شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں جاوید اکرم نے فیصلہ سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ بھلوال سے تعلق رکھنے والے

تنیوں احمدی اپنی عبادت گاہ کے باہر لگائے گئے پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔ایک دکاندار رضا حسین کی جانب سے شرقپور تھانے میں ان تنیوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اورمسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں قادیانیوں کی بھرتی پر پابندی کے لیے قرارداد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب فزکس ڈپارٹمنٹ کا نام بھی تبدیل کیا جائے، عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے بھی ختم نبوت سرٹیفیکیٹ پر دستخط لینے چاہئیں ، سیاسی جماعتیں ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار کیا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانمیں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے انھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ احمدی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں۔انھوں نے اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب فزکس ڈپارٹمنٹ کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ اس پر احتجاج کریں گے اور روزانہ قومی اسمبلی میں اس حوالے سے یاد دہانی کروائیں گے ۔ کیپٹن(ر) صفدر نے عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے بھی ختم نبوت سرٹیفیکیٹ پر دستخط لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انصاف کی کرسی پر کسی بھی ایسے شخص کو نہیں بٹھانا چاہیے جس کا تعلق احمدی برادری سے ہو۔انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں بھی ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوتؐکے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…