’’بڑے اور اہم فیصلے‘‘ آرمی چیف نے ہنگامی کور کمانڈر ز کانفرنس طلب کر لی

3  اکتوبر‬‮  2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی ہے، کورکمانڈرز کانفرنس میں اہم اندرونی و بیرونی امورکا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل کورکمانڈرز

کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ ٔافغانستان اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گا جبکہ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت اورپیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدرکی دعوت پر افغانستان کا اہم ترین دورہ کیا تھا۔دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے بہتر مستقبل کیلئےٹھوس اقدامات پراتفاق کیا۔ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کے امور پر غور کیا گیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات اور اعلیٰ سطح پرملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان فورسز کی استعدادکاربڑھانے اور تربیت دینے کی پیشکش کی۔س موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور امن واستحکام سے دونوں ملکوں کو غربت سے چھٹکارا پانے میں مدد مل سکے گی۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…