وزارت عظمیٰ تو گئی،اب میرا مقصد صرف ایک ہی ہے،نوازشریف نے دوٹوک اعلان کردیا

29  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، 2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے اور سر خرو ہوں گے،ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے پہلے کی طرح اب بھی نا مراد ہی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراء رائے ونڈ میں رہنماؤں اور کارکنوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی ملک ارشد ، عارف سندیلہ ، بجاش نیازی ، مرید نیازی ، سید سرفراز شاہ ، میئر سرگودھا نوید اسلم ، بلال خان ، مرزا جاوید ، حاجی طلعت ،سمیع خان ، حافظ امیر علی اعوان اور محمد ثقلین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رہنماؤں اور کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی جبکہ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔نواز شریف نے کہا کہ کارکن مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں ہمیں ان سے اور انہیں ہم سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ عوام اورکارکنوں کی محبتوں پر ان کاشکر گزار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جھوٹ کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ ہم 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سازش کرنے والے بہت جلد بے نقاب ہوں گے۔ ووٹ کا تقدس بحال ہو گیا تو سمجھ لیں ہم سب کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ملک ترقی کے زینے طے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و امان قائم ہوا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی، جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاں کی اپیل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…