ن لیگ کا بڑا ووٹ بینک ختم، جاوید ہاشمی نے حیرت انگیز منصوبے سے پردہ اُٹھا دیا، چونکا دینے والے انکشافات

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے ملتان پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر لیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دیے، سابق آنجہانی صدر و آرمی چیف جنرل (ر) ضیا الحق نے ججوں کو آرڈر کیا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیں۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی

نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں، دونوں جماعتوں کو زندہ رہنا چاہیے میں ان کو ختم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت مذہبی ووٹ کو الگ کر دیا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے یہ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو مل جاتا تھا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے، اگر اگلے چند مہینوں میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز وزیر اعظم بن جاتی ہیں تو اس کا مطلب شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد ہرگز نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…