سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ آتے ہی پنجاب حکومت متحرک ہنگامی قدم اٹھا لیا،کیا ہونے جارہا ہے؟سب کی نظریں ٹی وی پر جم گئیں

21  ستمبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم سنائے جانے کا بعد  پنجاب حکومت نے  اپنی حکمت عملی بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اہم اجلاس طلب کر لیانجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ اور رانا مقبول سمیت اہم قانونی مشیر اس اجلاس کا حصہ ہوں گے ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال

میں پنجاب حکومت نے تفصیلی فیصلہ ملتے ہی انٹرا کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔ عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لا نے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی ۔ عوامی تحریک کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نے فیصلہ سناتےہوئے رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا حکم دے دیاہے ۔واضح رہے کہ 17جون 2014کو پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس میں کارکنان کی مزاحمت کرنے پر پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے تھے ۔سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ جسٹس باقر نجفی نے تیار کی تھی مگر حکومت نے اسے منظر عام پر لانے سے انکار کر دیا تھا اور اس رپورٹ کی عوام تک رسائی سے گریزاں رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…