شریف خاندان کے تمام بینک اکائونٹس اور اثاثے منجمد کر دیئے گئے

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس پر نیب کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ’’نیو نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری کے بعد نیب نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے شریف خاندان کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن، حسین،صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیب نے تمام بینکوں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرز کو خط ارسال کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نےذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملزموں کے اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی روکنے کے لئے بینکوں کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ملزموں کے نام جائیداد کی منتقلی روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ملزموں کے نام گاڑیوں کی ٹرانسفر روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں اور ان کے اثاثے ٹرانسفر کرنے والے کو 3 سال قید ہو سکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے ملزموں کے نام اثاثوں کی ٹرانسفر فوری روک دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…