شریف خاندان کے نیب پیش نہ ہونے پر کتنی سزا سنائی جا سکتی ہے؟ جان کر شریف خاندان کے پسینے چھوٹ جائیں گے، قانونی ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

20  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونا ان کی گرفتاری کا باعث بن سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق آئینی اور قانونی ماہرین کا کہناہے کہ احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے شریف خاندان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں

پھر بھی پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ دوسری صورت ان کی شنوائی کا حق ساقط کرکے ان کی غیر موجودگی میں کارروائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ایک قومی روزنامہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو نوٹس کی تعمیل ہو گئی اور پھر وہ پیش نہیں ہوتا تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔ اس کے علاوہ سینئر قانون دان حامد خان نے ان کو اشتہاری بھی قرار دیا جا سکتا، اس کے علاوہ نظر ثانی اپیل مسترد ہونے کے بعد پیش نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مزید کارروائی شروع ہو گی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی ظفر نے کا کہنا ہے کہ اشتہاری ہونے پر 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ نیب کے سیکشن 88 کے مطابق ان کی تمام جائیداد بھی ضبط ہو سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق ان کا احتساب عدالت پیش نہ ہونا ان کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…