وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشہ نہ بنائیں، چوہدری نثار

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں، انہیں کسی نے نہیں روکا، مگر اس ’’بیانیہ‘‘ سے پاکستان کو دنیا میں تماشہ نہ بنائیں، ’’گھر کی صفائی‘‘ پر کسی کو اعتراض نہیں، آپ کو بیانات کی بجائے عملی اقدامات پر

توجہ دینی چاہیے،پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا ہے، کیاکبھی بھارتی حکومت یا اس کے سیاستدانوں میں سے کسی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ؟افغانستان میں دن کے اجالے میں درجنوں دہشت گردوں کے کیمپ امریکہ کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں اور پاکستان میں آگ کی ہولی یہاں سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں، کیا افغانستان یا امریکہ نے افغانستان کے اندر ’’گھر کی صفائی‘‘ کی ضرورت کا اعتراف کیا ہے، گزشتہ چار سالوں میں ’’گھر ‘‘کے اندر جتنی صفائی ہوئی ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وہ منگل کو یہاں پنجاب ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بیان کہ وہ وزیر خارجہ کے بیان ’’اپنا گھر ٹھیک کرنے‘‘ کے بیان سے اتفاق کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں، انہیں کسی نے نہیں روکا، مگر اس ’’بیانیہ‘‘ سے

پاکستان کو دنیا میں تماشہ نہ بنائیں، میرا یہ واضح موقف ہے کہ ہمارے اندر جو بھی کوتاہیاں یا کمزوریاں ہیں اس کا علاج ہونا چاہیے، مگر اہم حکومتی ذمہ دار لیڈر جب اس مسئلے میں اپنے بیانات کا حصہ بناتے ہیں تو اس سے دشمن کے ’’بیانیہ‘‘ کو تقویت ملتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ ساری دہشت گردی

کی جڑ پاکستان ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی کو میری بات پر شک و شبہ ہے تو وہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کا جائزہ اور مطالعہ کرے، جس میں یہ کہا گیا کہ پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کے اندر

جو ہندو انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بہت ڈھٹائی سے اپنے مکروہ عزائم کیلئے کمر بستہ ہیں، کبھی بھارتی حکومت یا اس کے سیاستدانوں میں سے کسی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے، وہاں تو معزز لوگوں کے منہ کالے کئے جاتے ہیں، غیر ملکی مہمانوں پر تشدد کیا جاتا ہے، مسلمانوں اور دیگر

اقلیتوں کو بے دردی سے حرف’’گائے ماتا‘‘کی بے حرمتی کے شک پر قتل عام کیا جاتا ہے، افغانستان میں دن کے اجالے میں درجنوں دہشت گردوں کے کیمپ امریکہ کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں اور پاکستان میں آگ کی ہولی یہاں سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں، کیا افغانستان یا امریکہ نے

افغانستان کے اندر ’’گھر کی صفائی‘‘ کی ضرورت کا اعتراف کیا ہے، سیدھی بات ہے کہ ’’گھر کی صفائی‘‘ پر کسی کو اعتراض نہیں، آپ کو حکومت ہیں بیانات کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ’’گھر ‘‘کے اندر جتنی صفائی ہوئی ہے اس

کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مگر اس کے باوجود بہت سارے اور کام کرنے کی اب بھی گنجائش ہے، حکومتی اکابرین اس کام پر توجہ دیں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے پاکستان دشمن قوتوں کو ملک کے خلاف بیانیہ مضبوط ہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…