پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،تہمینہ جنجوعہ

19  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(این این آئی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہیمیڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نیویارک میں امریکی محکمہ خارجہ کے انڈر

سیکرٹری ٹام شینن سے ملاقات کی ۔دونوں عہدے داروں کے درمیان دوستانہ اور بے تکلف ماحول میں بات چیت ہوئی۔سیکرٹری خارجہ نے امریکی حکومت کی جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فغانستان کا امن پاکستان کی اولین ترجیج ہے۔انہوں دیر پا امن اور خطے کے سیکیورٹی کے اس مسئلے پر بامقصد مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مشترکہ مفاد کے حصول کے لیے مل کر کام کرسکتے ہیں جن میںافغانستان اور خطے میں داعش کو شکست دینا شامل ہے۔دونوں عہدے داروں نے اس پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں دونوں ملک ہر سطح ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…