شہباز شریف کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، یہ شخص کون ہے اور کس اعلیٰ شخصیت کے گھر میں مقیم تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی اداروں نے شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے ایچ بلاک میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ اس دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حساس اداروں

نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قتل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن سے گرفتار ہونے والا یہ دہشت گرد ارفع کریم ٹاور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک افسر کا ڈرائیور تھا اور ماڈل ٹاؤں کے علاقے ایچ بلاک میں ان ہی کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ اس دہشت گرد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ ارفع کریم ٹاور کے دھماکے کے بعد حساس ادارے تحقیقات کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر تک پہنچے اور وہاں سے انہوں نے ایک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جو اس گھر میں سکونت اختیار کیے ہوئے تھا اور چار سے پانچ ماہ پہلے وہاں ملازمت کے سلسلے میں آیا تھا۔ یہاں وہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک افسر کے گھر بطور ڈرائیور ملازم تھا اس کا اکثر ارفع کریم ٹاور آنا جانا لگا رہتا تھا۔ پولیس افسران نے اس دہشت گرد کی گرفتاری کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 اگست 2017ء کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کا اصل ہدف میاں شہباز شریف تھے مگر وہ محفوظ رہے اور دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اس دھماکے میں تقریباً 22 افراد شہید اور بہت سے زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…