سپریم کورٹ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

16  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔کلثوم نواز کے خلاف حلقہ این اے 120 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار فیصل میر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے فیصل میر کی اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا

جس کی سماعت رواں ماہ 18 ستمبر کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ (ن) لیگی امیدوار کلثوم نواز کاغذات نامزدگی میں اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیرِ استعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز نے بدنیتی کے ساتھ اور جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپانے کوشش کی اور اپنا اقامہ بھی ظاہرہ نہیں کیا جس پر وہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں رہیں۔دریں اثنالاہور کے تاریخی حلقہ این اے 120 میں میدان کل اتوار کوسجے گا ،مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے مقابلے میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر میدان میں ہیں، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، سیکیورٹی اداروں کی جانب پولنگ کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 120 لاہور میں کل ملک کا ایک بڑا انتخابی معرکہ ہونے جا رہا ہے ہر کسی کی نظریں اس حلقے پر جمی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اس خالی نشست پر
مسلم لیگ(ن)کی امیدوار ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ہیں۔

حلقے میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے حلقے میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا، ایک طرف مسلم لیگ ن کی مریم نواز تھیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے عمران خان، تیسری طرف جماعتِ اسلامی کے سراج الحق تھے تو چوتھی جانب پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ تھے۔ حلقے میں کل 44 میں سے 42 امیدواروں کا ہدف اور نشانہ صرف(ن)لیگ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120 میں کل 220 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں

جن میں سے 102 مرد، 98 خواتین اور 19 مشترکہ ہیں، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے۔ مرد ووٹرز ایک لاکھ 79 ہزار چھ سو 42 اور خواتین ووٹرز کی ایک لاکھ 42 ہزار 144 ہیں۔ الیکشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ہر پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے لیے رینجرز اور فوجی اہلکاروں کی مدد حاصل ہے ۔

یاد رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کرسکی تھیں۔این اے 120 کے اہم اور بڑے علاقوں میں امین پارک، کریم پارک، گنج کلاں، بلال گنج، انار کلی، گوالمنڈی، قلعہ گوجر سنگھ، مزنگ، جناح ہال، اسلام پورہ، چوہان پارک، ساندہ کلاں، موہنی روڈ، شیش محل روڈ اور بیڈن روڈ شامل ہیں۔

حلقے میں پاکستان مسلم لیگ نواز اورپی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن میں حلقے میں 100بائیو میٹرک مشینیں بھی پہنچادی گئی ہیں جو39پولنگ اسٹیشنز پر استعمال کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیٹرک مشینوں کا استعمال پہلی با ر تجرباتی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، این اے 120میں بائیو میٹرک مشینوں سے ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا تجربہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بائیومیٹرک کا استعمال امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رضا مندی کے بعد کیا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی جماعت کو کوئی بھی شک وشبہ نہ ہو۔ حلقے این اے 120کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے ۔پریذائیڈنگ آفیسرز کو بیلٹ پیپرز اور دوسرا سامان دیدیا گیا ۔ پولنگ کے لیے بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیے گئے۔بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچائے جائیں گے ۔ فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشنوں پر موجود رہیں گے ۔ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔ پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ کے بعد نتائج فوری جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…