گورنرسندھ کا عہدہ اب غیر سیاسی نہیں رہا، محمد زبیرصوبائی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

14  ستمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ گورنرسندھ کا عہدہ اب غیر سیاسی نہیں رہا، محمد زبیرصوبائی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، سندھ کے لوگ(ن)لیگ کو قبول نہیں کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ محمد زبیر گورنر نہیں بلکہ( ن)لیگ کراچی ڈویژن کے سربراہ ہیں، وہ سندھ میں( ن) لیگ کو الیکشن جتوانے کے مشن پرہیں،سندھ کے

لوگ(ن)لیگ کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ صوبے کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ کراچی میں اپنے آفس میں بند رہتے ہیں، ایسے گورنر کو اپنے صوبے کے عوام کی کی ا پرواہ ہوسکتی ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاناما کا کیس ختم نہیں ہوا، ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، نوازشریف کو عدالت کا فیصلہ تسلیم کرناچاہئے تھا، ان کو عدلیہ پرتنقید نہیں کرنی چاہئے تھی، نوازشریف ایسا ہی کرتے رہے تو آئندہ ان کیلئے مشکلات بڑھیں گی۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ شریف خاندان عدالتوں میں شروع سے ہی نہ پیش ہونے کا کہتے رہے، مگر اب شریف خاندان کو پیش ہونا ہوگا، یہ لوگ پیش نہ ہوئے تو عدالت انہیں مفرورقراردے گی۔نوازشریف کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹوکے خلاف باتیں کرنے والوں کواللہ نے سب سکھادیا، نوازشریف نے جوبویا تھاوہ آج کاٹ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…